کوئٹہ:قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ، 4 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

251

قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔

کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔