اسلام آباد احتساب کمیشن نے سیکریٹری معدنیات خیبرپختونخوا میاں وحیدالدین کے گھر پر چھاپہ مار کے اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔
اسلام آباد احتساب کمیشن کے انٹیلی جنس ونگ نے کے پی کے سیکریٹری معدنیات میاں وحیدالدین کے گھر پر چھاپہ مار کرے اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران تھانہ شرقی کے پولیس اہلکار بھی احتساب کمیشن کے افسران کے ساتھ تھے ۔ میاں وحیدالدین کا گھر پشاور کینٹ میں واقع ہے ۔ واضح رہے کہ میاں وحیدالدین پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے ۔