آپریشن ردالفساد دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیاگیا،اسحاق

194

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کیاگیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ سیاستدانوں نے حال ہی میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان عدالتوں کے قیام پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے ہونے والے آخری اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اورملک کے دیگر حصوں میں امن کی بحالی کے اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے ہیں۔