کپتان اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کا شکار

165

سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ان کی جگہ رنگناہیراتھ کو ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میتھیوز جو کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

ان کی جگہ قائم مقام ٹیسٹ کپتان کیلئے ہیراتھ، چندیمل اور تھرنگا کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی کیا جائے گا، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 28 فروری کو متوقع ہے۔

 چندیمل اور تھرنگا اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا موقع نہیں ملا۔ سری لنکا اور بنگہ دیش کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔