سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری سے بغداد میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز عراقی وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی عرب کے اعلی ترین سفارت کار کا حالیہ سالوں کے دوران عراق کا یہ پہلا دورہ ہے ۔
مبصری کا کہناہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا عراقی دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ فوری طور پر ملاقات کی تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا ۔