سامسنگ نے گلیکسی جے 5 متعارف کروادیا

593

سامسنگ کمپنی نے ساؤتھ کوریا میں اپنا نیو انوینشن گلیکسی جے فائف متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنی نے سامسنگ گلیکسی جے فائف ساؤتھ کوریا میں عوام میں متعارف کروادیا ہے جبکہ کمپنی رواں مہینے میں بہت سی خوبیوں سے بھرے ہوئے اپنے گلیکسی جے فائف کو بھارت اور چین کے عوام میں متعارف کرانے کی تیاریوں میں ہے۔

سامسنگ گلیکسی جے فائف میں 5 ایم پی فرنٹ کیمرہ جبکہ 13 میگاپکسل کا حامل ریئر کیمرہ استعمال کیا گیا ہے جس سے کھینچے جانے والی تصاویر بالکل واضح اور صاف ہونگی۔ گلیکسی میں استعمال کیے  جانے والے کیمرہ کی خصوصیات ہے کہ اس سے کم روشنی والی جگہ پر بھی تصاویر نہایت واضح کھینچی جا سکیں گی۔

گلیکسی جے فائف کے فیچرز میں 5 انچ کی سپر امولڈ ایچ ڈی ڈسپلے، کوارڈ کور سناپ ڈراگون 410 پروسیسر اور 1.5 جی بی ریم لگائی گئی ہے۔