صادق آباد میں حساس اداروں کی کارروائی،بارود لانے والے 2اسمگلر گرفتار

165

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارودی مواد پاکستان اسمگل کرنے والے دو ٹرک ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹرک ڈرائیوروں کو صادق آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں میں سخی بادشاہ اور رسول نواز شامل ہیں جو دہشت گردوں کو دھماکوں کے لئے بارودی مواد پہنچاتے تھے۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کے دہشت گردوں سے گہرے روابط ہیں۔

ٹرک ڈرائیور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لاتے اور دہشت گردوں کو فراہم کرتے جو دہشت گردی پھیلانے کے لئے دھماکوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ذرائع ان گرفتاریوں کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔

گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران ان سے رابطے میں موجود دہشت گرد نہ صرف بے نقاب ہوں گے بلکہ انہیں کیفرکردار تک بھی پہنچایا جا سکے گا۔