آپریشن ردالفساد جاری،600مشتبہ افراد گرفتار،آئی ایس پی آر

217

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔ آپریشنز کے دوران افغان باشندوں سمیت 600 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ آپریشنزکےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں4دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والےبیان کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔ پنجاب میں رینجرز کا آپریشن کی اجازت ملنے کے بعد سے اب تک پنجاب رینجرز نے صوبے بھر میں 200 سے زائد سرچ آپریشنز کئے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کروڑ ، لیہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کئے گئے ۔ آپریشنزکے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن میں مشتبہ مکانوں ، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی، آپریشنز کے دوران جماعت الاحرار کے سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے ہیں ۔ 600 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے مشتبہ افراد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے اور دیگر افراد شامل ہیں ۔ آپریشنز کے دوران جدید ہتھیار اور جہادی مواد بھی قبضے میں لیاگیا ہے ۔