حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک وڈیوں میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو بغیر پروٹوکول اور گاڑی کے دبئی کے کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر کے رکھ دیا اور تیزی سے ان کی یہ ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کردی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک ڈرائیو کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔