شام ،الباب خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

178

شام کے شمالی شہر الباب میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش کار بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 77ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شمالی شہر الباب کے ایک قریبی گاؤ ں سوسیان میں گزشتہ روز کیے گئے اسلامک اسٹیٹ کے خود کش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔

ان ہلاکتوں کی تصدیق مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کی ہے۔ ہلاک شدگان میں41 افراد علام شہری تھے۔

الباب کے شہر کا قبضہ ترک فوج اور اس کے حامی شامی ملیشیا نے حال ہی میں حاصل کیا ہے۔ حملہ ترک فوج کے حامی باغی گروپ کے کمانڈ مرکز کے باہر کیا گیا تھا۔

الباب کی بازیابی کی مہم گزشتہ برس نومبر میں شروع کی گئی تھی۔ اس شہر میں سے داعش اب پوری طرح پسپائی اختیار کر چکی ہے۔