عراقی فورسز کا داعش کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ

136

عراقی سیکیورٹی فورسز نے موصل کے مغربی حصے میں داعش کے خلاف آپریشن میں مزید کئی مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی افواج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی بڑی تعداد نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے دیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز مغربی موصل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

فورسز شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کو خالی کرانے کے بعد اس میں داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس اب دیگر آبادی والے علاقوں کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔

جنوب مغربی موصل کی طرف سے پیش قدمی کرنے والی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی کے دوران داعش کی دفاعی سپلائن لائن کاٹنے کے بعد فورسز نے المامون اور تل الرمان کالونیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس لڑائی میں عراقی بری فوج کو عالمی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔