سپریم کورٹ میں وزیراعظم  کے خلاف آئینی درخواست دائر

188

سپریم کورٹ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔

آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ آنے تک وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم دے کر پانامہ لیکس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ کے فریقین کو سن کر تاریخ ساز فیصلہ سنایا جائے اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم دیا جائے کہ وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نوٹی فکیشن عدالت عظمیٰ میں پیش کریں۔