سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجا پکسے کے بھائی اور سابق وزیر برائے اقتصادی ترقی باسل راجا پکسے کو سرکاری خزانے میں غبن کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق باسل راجا کے وکیل نے بتایا ہے کہ اْن کے مؤکل کو سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا ہے اوربعد ازاں انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ مزید دو اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کو بھی اِسی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کے بھائی کو سرکاری خزانے میں 70 لاکھ سری لنکن روپے کی کرپشن اور غبن کے الزام کا سامنا ہے۔