الطا ف حسین برطانیہ میں رہ کر ملکی سیاست کو سبوتاژ کررہے ہیں، لیاقت بلوچ

195

جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ الطا ف حسین برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر ملکی سیاست کو سبوتار کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کی سیاست اور قوم پرستی کو شہری و دیہی علاقوں میں تقسیم کردیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بدین العباس ھال میں قائم پانی کی قلت کے خلا ف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے آبادگاروں کے کیمپ کا دورہ کیا اور آباد کاروں سے گفتگوں کی جس میں انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور عمران فاروق کے قتل کیس میں مقدمات برطانیہ میں بنتے ہیں مگر پریشان پاکستانی کے عوام ہوتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کا اتنا دکھ ہے تو وہ جلاوطنی چھوڑ کر پاکستان آجائیں اللہ تعالیٰ الطاف کی پاکستان آنے کی خواہش پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس میں بیٹھ کر سیاسی جماعتوں نے کراچی آپریشن کی حمایت کی مگر اب ایم کیو ایم واویلا کررہی ہےجبکہ پیپلز پارٹی کے وزراء کے گھروں سے اربوں ڈالروں کی بوریاں برآمد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری گینگ وار میں پکڑے جانے والے ملزمان کی سرپرستی پیپلز پارٹی ، ایم اکیو ایم اور کراچی کے جرائم پیشہ عناصر نے کی جبکہ آج پاکستان پر بھارت (را) کے ذریعے حملے کروارہا ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جب گرمی کی لہر آئی ہزاروں لوگ اموات کا شکار ہوگئے اور حکمران زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان پر نمک چھڑکتے رہے جبکہ حکمران دبئی کی طرف بھاگ رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ  سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کا پیسہ دبئی منتقل کیا جارہا ہے اور غریب عوام کی کمر کو توڑ دی گئی ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کرپشن کا نام نہیں ہےجبکہ سندھ کا پیسہ حکمرانوں سے برآمد تو ہورہا ہے لیکن سندھ پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے۔