چینی کمپنی کا انسان بردار ڈرون تیار کرنے کا فیصلہ

138

چائنا ایگل مئی سے انسان بردار ڈرون تیار کریگا۔ اس پروجیکٹ میں 74ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ یہ ڈرون نجی شعبے میں عمومی ہوا بازی کیلئے استعمال ہو نگے۔

بیجنگ میں قائم بغیر ہواباز ڈرون (یو اے وی )بنانے والا ادارہ ’’چائنا ایگل‘‘ ملک کے لئے سب سے بڑا صنعتی ڈرون تیار کرنیوالا ادارہ بن جائے گا ، توقع ہے کہ مشرقی چین کے جیانگ زو صوبے میں قائم جنگ جیانگ اکنامک اینڈ ٹیکنیکل ڈویلپمنٹ زون میں پہلا یو اے وی مئی میں تیار کر لیا جائے گا ، صنعتی استعمال کیلئے غیر فوجی مارکیٹ میں ڈرون کے استعمال کے وسیع مواقع موجود ہیں ،انہیں فضا سے نگرانی اور پتہ چلانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

چائنا ایگل 510ملین یوآن (74ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری سے پیداوار کا آغاز کرے گی اور اس فیکٹری میں سالانہ پیداوار ی استعداد 5000ڈرون تک ہو سکتی ہے، اس سے تین ارب یوآن سالانہ کی آمدنی ہو گی ، چائنا ایگل نے اس سے قبل یو اے وی مصنوعات تیار کی ہیں ۔

 یہ کمپنی سٹیٹ اوشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ساحلوں کی نگرانی کیلئے ڈرون تیار کرتی رہی ہے، غیرفوجی ڈرون کی صنعت اب چین میں پیشرفت کیلئے تیار ہے کیونکہ اب ان کی عمومی ہوا بازی کے شعبے میں اس کی بہت زیادہ طلب ہے اور وہ شعبہ اس کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا ۔