حالیہ برسوں میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے،فوربز

155

ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستا ن کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

جریدے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ بارہ ماہ کے دوران 56 فیصد پوائنٹس جبکہ 2009 کے بعد تقریبا 500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

جریدے نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا یہ رجحان متعد د سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتی ہے۔