افغان طالبان کے سربراہ کی ملک میں درخت لگانے کی ہدایت

175

افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے پنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں اپنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر دنیاوی و اخروی فائدے حاصل کریں۔

طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے اس خصوصی پیغام پر مختلف حلقے خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ مولوی اخوندزادہ نے طالبان کی قیادت مئی سن 2016 میں سنبھالی تھی اور وہ بنیادی طور پر عالم دین ہیں۔

اس پیغام میں انہوں نے پھلدار یا پھل نہ دینے والے دونوں طرح کے درخت لگانے پر زور دیا ہے تا کہ زمین پر اللہ کی مخلوق کو فائدہ حاصل ہو سکے۔