برطانیہ کی مصر کو 150 ملین ڈالر کی امداد

182

برطانیہ نے مصر کو 150 ملین ڈالر کی امداد دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے مصر کے دورے کے دوران لندن حکومت کی جانب سے مصری اقتصادیات کو تقویت دینے کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بورس جانسن اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اتفاق کیا ہے کہ مصری اقتصادیات کی بحالی کے لیے برطانوی مالی امداد بہت اہمیت کی حامل ہے۔

جانسن نے اس دورے میں مصری حکام کے ساتھ لیبیا اور شام کے مسلح تنازعات پر بھی گفتگو کی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کی لیکن دونوں وزرائے خارجہ نے کسی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا۔