ایران کا 4.5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا اعلان

111

ایران کی حکومت نے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق مجوزہ بین الاقوامی بانڈز مارچ 2018 تک جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے 4.5 ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز نئے سال کی بجٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت وزارت پٹرولیم کو 4.5 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کے اجراکا اختیار دیا گیا۔ ی

ہ منظوری دو الگ الگ شقوں میں دی گئی۔پہلی شق کے تحت وزارت کو 3 ارب ڈالر کے بانڈز کے اجراکا اختیار دیا گیا جن سے حاصل ہونے والی آمدنی موجودہ منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے گا۔

دوسری شق کے تحت بانڈز کے اجراسے حاصل ہونے والے 1.5 ارب ڈالر آئل اینڈ گیس کے نئے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔