کراچی:پاک کالونی میں فائرنگ،1ہلاک،6زخمی

124

کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار کے دو گروپس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیمیں اسپتال منتقل کر رہی ہیں ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی شناخت مشتاق اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔