جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کا ایک جوان زخمی

169

جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے  منگروتئی علاقے میں سرحد پارسے فائرنگ کی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وانا منتقل کردیا گیا ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی  کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔