سعودی شاہ سلمان براعظم ایشیا کے دورے پر

208

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان چین سمیت براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اس دورے کے دوران وہ کن ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس طویل دورے کے دوران سعودی شاہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے۔

سعودی بادشاہ اپنے اِس دورے کے دوران مختلف ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادیات پر خاص طور پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی کوشش بھی کریں گے۔ اِس دورے پر ان کے ہمراہ میں ایک انتہائی بڑا وفد جا رہا ہے۔ اس وفد میں دس وزرا بھی شامل ہیں۔