سیہون سانحہ سندھ حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے،معراج الہدیٰ

192

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ سیہون کا سانحہ سندھ حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے،یہ ایک درگاہ پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،واقعے کے بعد شہداء کے باقیات کی بے حرمتی اور طبی سہولیات کے فقدان کی افسوس صورتحال نے حکمرانوں کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جس حلقے کا وزیراعلیٰ ہو اس حلقے کے اسپتالوں کی یہ صورتحال ہو تو پھرباقی صوبہ کا کیا ہال ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں فرقانیہ ہال شکارپورمیں منعقدہ تربیتی نشست برائے ارکان سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیہون کا سانحہ ہو یا لاہور کا یا اور کوئی سانحہ سب میں غریب عوام اور مزدور شہیدہورہے ہیں امیر اور حکمرانوں کی حفاظت کے لیئے بڑی نفری ہے مگر غریب وعام لوگوں کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔غریب لوگ غربت یا دہشت گردی سے مارے جارہے ہیں مگرحکمراں تولہ اپنے قلعوں میں محفوظ ہیں۔سارے دکھ درد صرف غریبوں کے لیئے ہیں۔

10-DR-MERAJ

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خوشحال اورکرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیںقرآن اور سنت کے راستے میں کامیابی ہے۔تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حق کے غلبہ اورباطل کے مقابلہ کے لیئے دینی جماعتوں کومتحدکریگی، اسلام اور اسلامی تہذیب کی ہرصورت میں حفاظت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے خدمت کا موقعہ دیا تو شکارپور سمیت سندھ اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔کرپٹ قیادت فرسودہ نظام نہیں بلکہ اسلامی نظام اورصالح قیادت کے ذریعے ہی ملک وقوم کی تقدیرکو بدلا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں تربیتی اجتماع سے شیخ الحدیث عبداللہ کھوسہ، صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن،مولاناحزب اللہ جکرو،امیرضلع عبدالرحمٰن منگریو، قیم عبدالفتاح سہندڑو،مقامی امیرمولوی صدرالدین مہر،قیم سیدغلام مجتبٰی شاہ اور وسیم احمد شیخ نے بھی خطاب کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے اسلامی جمعیت سندھ کے سابق ناظم اورممتاز دانشور آغانورمحمد پٹھان کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے والدہ کی وفات پرتعزیت بھی کی۔