کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس بلند ترین سطح پرآگیا

313

عیدکی تعطیلات کے بعد کھلنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

بدھ کے روز اسٹارک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس کے اضافے کے بعد 36ہزار 95پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔100انڈیکس کے علاوہ دیگر سیکٹرز میں بھی تیزی کا رجحان ہے ۔