پشاورہائیکورٹ نےاحتساب کمیشن کوسیکرٹری معدنیات کی گرفتاری سے روک دیا

256

پشاور ہائی کورٹ نے احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کو سیکرٹری معدنیات میاں وحیدالدین کی گرفتاری سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نثار حسین اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سیکرٹری معدنیات کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ احتساب کمیشن کو سیکرٹری معدنیات کی گرفتارسے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد احتساب کمیشن کو سیکرٹری معدنیا میاں وحیدالدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔