ترک صدر یکم مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

114

ترک صدر رجب طیب اردوان کل یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم  اجلاس  میں شرکاء سے خطاب کریں گے اور شر یک  لیڈروں سے مذاکرات کریں گے،مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے، ای سی او کی بنیاد 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس کے ارکان ہیں۔