ڈوین سمتھ بیٹنگ اور سہیل خان پی ایس ایل کے اسٹار

119

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی مرحلے میں بیٹنگ کے میدان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈوین سمتھ اور باؤلنگ میں کراچی کنگز کے سہیل خان بازی لے گئے۔

یو اے ای میں جاری پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مرحلے میں ویسٹ انڈین اوپنر ڈوین سمتھ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 میچوں میں 266 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 72 رنز رہا۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم 265 رنز کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے رلی روسو 238 رنز کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی کے کامران اکمل 208 رنز کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کیون پیٹرسن 201 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

باؤلنگ کے میدان میں کراچی کنگز کے سہیل خان سب سے آگے رہے، انہوں نے سات میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع، لاہور قلندرز کے سنیل نارائن اور سہیل تنویر نے بالترتیب دس، دس وکٹیں حاصل کیں۔