سری لنکا، قیدیوں کی بس پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

140

سری لنکا میں قیدی بس پرفائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ذرئع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بس میں 33 قیدی سوار تھے اور دوران سفر نا معلوم حملہ آوروں نے راستہ روک کر اس بس کو نشانہ بنایا جب وہ ان قیدیوں کو لے کر کولمبو کے جنوب میں واقع ایک عدالت کی طرف جا رہی تھی۔ بس کی حفاظت پر مامور گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔

شبہ ہے کہ یہ حملہ ایک جرائم پیشہ گروہ کے ایک رکن کو ہدف بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو اس دوران ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران سری لنکا میں قیدیوں کی کئی بسوں پر حملے ہو چکے ہیں۔