سندھ میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

147

سندھ پولیس کا سندھ میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے سے متعلق اہم اجلاس آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ پولیس کو سندھ میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون پر فری ہینڈ دیا جائے گا ۔ اجلاس میں حالیہ دھماکوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ارسال کی جائےگی ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کیلیے 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائینگے، اب تک سی پیک کی سیکیورٹی کیلیے 1023 اہلکار تعینات ہوچکے ہیں۔