ایم کیوایم کے رہنماء رؤف صدیقی کو 10روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

233

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے رہنماء رؤف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10روز تک انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے روف صدیقی کی 6مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سابق وزیرداخلہ سندھ کو20ہزار روپے فی مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے روف صدیقی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو 29جولائی تک تمام مقدمات کا رکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے پوچھا کہ بتایا جائے ملزم کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں ؟عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔