عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ یکم اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 60 پیسےفی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے44پیسے کمی متوقع ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کاامکان ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹرکم ہوسکتی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو ارسال کرے گی اور حکومتی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔