سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

214

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گےجب کہ عمر اکمل، محمد عرفان اور سہیل تنویر کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نےسری لنکا کے خلاف 2میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شاہد آفریدی کو ہی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر رکھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، مختار احمد، سرفراز احمد، نعمان انور، محمد حفیظ، محمد انور، عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، سہیل تنویر، عماد وسیم، انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار ان کی ٖفٹنس پر ہے، بصورت دیگر ضیاء الحق کو شامل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 30جولائی کو کھیلا جائے گا۔