کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر پابندی

120

یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔

یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے یہ تجربے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی تھی۔

 یورپی یونین کے 28 رکن ممالک پر مشتمل یورپی کونسل نے کہا کہ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا سے دھات کی تجارت، نئے ہیلی کاپٹرز اور بحری جہازوں کی فروخت اور دیگر شعبوں پر سخت پابندیاں شامل ہیں۔