دو ریاستی حل کا دفاع کیا جائے، فلسطینی صدر

208

فلسطینی صدر محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کا دفاع کیا جائے، جس کا مقصد اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امریکی انتظامیہ کو ایک پیغام دینا تھا۔

وائس آف امریکا کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عباس نے دو ریاستی حل پر یقین رکھنے والے ملکوں سے پر زور دیا کہ وہ حل کے دفاع کے لیے آگے آئیں اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔اْنھوں نے کہا کہ اس حل کا تحفظ کرنا لازم ہے، ناکہ اس سے جان چھڑائی جائے یا اس کی تعظیم نہ کی جائے۔