شاہ سلمان اور ملائیشین وزیراعظم کی سیلفی کی دھوم

137

سوشل میڈیا پر سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کی سیلفی نہایت مقبول ہو رہی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی ملائیشیا کے دورے پر وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کے ساتھ لی گئی سیلفی خادم الحرمین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزباضابطہ بات چیت سے قبل شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔