روز ٹیلر کو ون ڈے میں برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 14 رنز درکار ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر کو ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برینڈن میک کولم کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 14 رنز درکار ہیں۔ اگر ٹیلر پروٹیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کیوی بلے باز بن جائیں گے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ کیویز کی جانب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں، نیتھن ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے اور میک کولم 6083 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیلر نے 181 میچز میں 6070 رنز بنا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ پروٹیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں میک کولم کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔