سندھ کابینہ میں رد و بدل، شرجیل میمن اور نثار کھوڑو کے قلمدان تبدیل

213

سندھ کابینہ میں اہم وزرا کے قلمدان  تبدیل کردیے گئے۔وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل میمن اور نثار کھوڑو سے تعلیم کی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے فیصلے کیے گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل میمن کی وزارتیں تبدیل کرکے انہیں کومحکمہ ورکس اینڈسروسزاورآرکائیو دینےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔پی پی کے سینئر رکن نثار کھوڑو سے محکمہ تعلیم کا قلمندان واپس لے کر انہیں وزیراطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ رکن سندھ اسمبلی ناصر شاہ کو وزیربلدیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میر ہزار خان بجارانی کو محکمہ تعلیم کا قلمندان دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جب کہ اعجاز میمن کو سیکرٹری ورک اینڈ سروسز کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔