ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

233

وفاقی دارالحکومت ، خیبرپختون خوا ، خیبرایجنسی اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز تاجکستان تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں سوات، پشاور ، میر پور آزاد کشمیر ، چلاس، راولپنڈی ، مری ، گلگت ، باجوڑ ایجنسی ، چترال ، دیر بالا، مردان ، پشاور ، لوئردیر ، باغ آزاد کشمیر ، سیالکوٹ ، نارووال ، میانوالی اور مانسہرہ سمیت دیگر کئی شہروں شامل ہیں۔