پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی

268

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کوکاروبار حصص میںتیزی کارحجان رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس48600پوائنٹس کی حد کو چھونے کے بعد 48500پوائنٹس کی سطح پر ہی بندہوا۔

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2ارب روپے سے زائد  کااضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار میں اتار چڑھاو کا رجحان رہا ، کاروبار کے دوران انڈیکس 48638 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس 48500 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اور اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 13.48 پوائنٹس بڑھ کر 48534.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 34.35 پوائنٹس کی کمی سے 26320.51 پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس22.79 پوائنٹس گھٹ کر 32846.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 15.43 پوائنتس کے خسارے سے 83568.66 پوائنٹس پربندہوا۔منگل کومارکیٹ میں22کروڑ86لاکھ3ہزار590 حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیرکو 25کروڑ9لاکھ93ہزار900شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی تھی۔مارکیٹ میںمنگل کومجموعی طورپر404کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسے159کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،237میںکمی اور8کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ  کا مجموعی سرمایہ 2ارب34کروڑ56لاکھ88ہزار752روپے بڑھ کر96کھرب19ارب83کروڑ97لاکھ82ہزار215روپے ہوگیا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل1کروڑ70لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ44لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ1کروڑ44لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ10لاکھ اوربینک آف پنجاب99لاکھ65ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سب سے زیادہ تیزی رفحان میظ اورپاک ٹوبیکو کے بھائومیں رہی جنکے دام 90روپے  اور61.78روپے کے اضافے سے بالترتیب7800روپے اور1297.49روپے ہوگئے جبکہ  نمایاں کمی نیسلے پاکستان اوریونی لیور فوڈز کے شیئرز کے بھائو میں رہی  جن کی قیمتیں295روپے اور 75روپے کی  کمی سے بالترتیب9155روپے اور5750روپے رہ گئیں ۔