ای سی او مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے ، وزیراعظم

185

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ، اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میںمعاون ثابت ہوگی ، تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے ، ای سی او سربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے ۔

منگل کو وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ،اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میںمعاون ثابت ہوگی،ای سی او سربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم اقتصادی تعاون مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اعلامیہ تنظیم کے رکن ملکوں کی ترجمانی کرے گا ۔مشترکہ ثقافتی ورثہ ہمارا اثاثہ ہے ۔ ای سی او 2025کے اہداف کا تعین کرے گی ۔ ای سی او ایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی ۔