سندھ حکومت نے اہم سیٹوں پر تبادلے اور تقرریوں کو نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ گریڈ 21 کے افسر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تعینات کر دیا گیا ۔
سندھ حکومت نے ممتاز شاہ کو چیئرمین اینٹی کرپشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا ، واضح رہے کہ ممتاز شاہ کے پاس پہلے سے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا بھی چارج ہے ۔ سندھ حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ اعجاز میمن کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسزتعینات کردیا گیا جبکہ عبدالرشید سولنگی کو اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینیرنگ تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔