کراچی:سندھ میں کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل ، نوٹی فیکیشن جاری

211

سندھ حکومت نے کئی اہم صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ شرجیل میمن سے وزیراطلاعات کا قلمدان لے کر نثار کھوڑو کو دے دیا گیا ۔

سندھ حکومت نے کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کو آب پاشی اور محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق شرجیل میمن کے پاس بلدیات ، ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کا قلمدان رہے گا ۔

سندھ حکومت کے نوٹی فیکیشن کے مطابق مکیش کمارچاولہ کے پاس آئی ٹی، پبلک ہیلتھ انجینیرنگ اوردیہی ترقی کا قلمدان  ہو گا ۔ میرہزارخان کے پاس تعلیم اورشرح خواندگی کا قلمدان ہو گا جبکہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کے پاس پارلیمانی امور اور ماحولیات کا قلمدان رہے گا ۔