کولمبو:چوتھاون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

230

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد نے 90 گیندوں پر 95 رنز اسکور کئے ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے سیریز جیت لی ۔وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد اور کپتان اظہر علی اننگز کا آغاز کیا ۔ اور پاکستان کو بہتر آغاز دیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 75 رنز پر گری جب اظہر علی 28 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 190 رنز پر گری جب احمد شہزاد 90 گیندوں پر 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 88 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد شعیب ملک اور سرفراز احمد نے مقررہ ہدف 40.5 اوورز میں حاصل کر لیا ۔

سری لنکا کی طرف سے ملنگا ، سری واردنا اور لکمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے ۔ اور پاکستان کو جیت کے لئے 257 رنز کا ہدف دیا ۔

پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے تین اور انور علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ راحت علی ، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔