جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے ہم نے الیکشن کو 35 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں۔ ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
ایم کیو ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یہ مافیا بن چکی ہیں ۔ اور منظم دھاندلی کے زریعے ایم کیو ایم کو جتوایا جارہاہے۔ ہمارا مقابلہ ایم کیوایم،جعلی ووٹرز،الیکشن کمیشن سے ہیں ۔
پولنگ اسٹیشن سے ہماری خواتین ووٹر کو باہر نکالا گیااور ان کو ہراساں کیا گیا۔ لیکن ہم مقابلہ جاری رکھیں گے۔
سیکورٹی انتطامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پاکستان رینجرزکے شکر گزار ہے۔