فاٹا اصلاحات میں قبائلی روایات کو تحفظ فراہم کیا جائیگا،پیرصابرشاہ

198

فاٹا اصلاحات میں قبائلی روایات کو تحفظ فراہم کیا جائیگا،قبائلی رسم رواج ہماری تشخص کی بنیاد ہیں۔ردالفساد آپریشن میں قومیت سے بالا تفریق دہشت گردی کا قلع قمع کیا جانا چاہئے۔خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے نعرے لگانے والے صوبے کو کوئی نظام نہیں دے سکے۔ عمران خان کے پی کے حکومت کی نا کامیاں چھپانے کیلئے وفاق میں شور شرابا برپا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ نے دورہ ہنگو کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے تخت فاٹا کو صوبے میں ضم کر نے کے لئے قبائلی رسم اور روایات کا تشخص مقدم رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں پنجابی ، پٹھان اور قبائلی عوام ملک کے محب الوطن شہری کے خلاف یک طرفہ کاروائیاں نہیں ہونی چائیے۔ پیرصابرشاہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے دعویدار صوبے کو کوئی جامعہ نظام تک نہیں دے سکے۔

پیرصابر شاہ نے کہاکہ ردالفساد سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوکر امن کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کو ئی مسلک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے تناظر میں قبائل کو بنیاد ی حقوق اور علاقائی رسم و رواج روایات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔