وزیراعظم سے تاجک صدر امام علی رحمان کی ملاقات

170

وزیراعظم محمد نوازشریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے سے رکن ملکوں میں تعاون فروغ پائے گا اور رکن ملکوں کے درمیان تجارت ، توانائی زراعت و صنعت کے شعبوں میں تعاون مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم نے تاجکستان میں موسم کی شدت کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں تاجکستان کو 50 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔

دونوں رہنمائوں نے اقتصادی شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے کاسا 1000منصوبے پر پیش رفت پر بھی اظہار اطمینان کیا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تجارت ، توانائی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔