آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ترک جنرل اسٹاف کی ملاقات

219

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ترک جنرل اسٹاف ہولوسی اکرکی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپ امور اورعلاقائی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپ امور اورعلاقائی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کا کہنا تھا کہ پاک ترک افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعاون ، علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

ملاقات کے دوران ترک جنرل اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

بعد ازاں ترک جنرل نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ترک جنرل جب ملاقات کیلئے پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔