سینٹ جارج میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسو ننانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے مارلون سیمیولز نے 103 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اسٹورٹ براڈ نے 4، کرس جارڈن اور جیمز اینڈرسن نے 2،2 معین علی اور بین سٹوکیز کی ایک ایک وکٹیں حاصل کی ۔
انگلینڈ کی طرف سے کپتان ایلسٹرکک اور جوناتھن ٹرائوٹ نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے روزکے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان پر 74 رنز بنالئے تھے ، میزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 225 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 10 وکٹیں باقی تھیں۔