شامی حکومت اور باغی دونوں جنگی جرائم کے مرتکب

168

شامی صوبہ حلب میں دمشق حکومت اور باغی دونوں ہی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے دوران حلب کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ اس دوران شامی فوج نے کیمیائی گیس بھی استعمال کی تھی۔ مزید یہ کہ حلب کے نواحی علاقے میں امدادی قافلے کو جان بوجھ کر منصوبہ بندی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا تاکہ متاثرہ افراد کی امداد کو تباہ کیا جا سکے۔

اس واقعے میں دس سماجی کارکن ہلاک ہوئے تھے۔ اس رپورٹ میں اسے ایک بے رحمانہ حملہ قرار دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد شام کے محصور علاقوں میں امدادی کارروائیاں کئی روز تک معطّل رہی تھیں۔