جرمنی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

178

جرمنی میں صحافیوں پر زبانی اور جسمانی حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک جائزے کے مطابق صحافیوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ اور شدید ردعمل گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ جرمن شہر بیلے فیلڈ کی یونیورسٹی کے اس جائزے میں تقریباً8 سو صحافیوں سے سوالات کیے گئے۔

ان میں سے 42 فیصد نے بتایا کہ ان پر کم از کم ایک مرتبہ حملہ ہوا ہے جبکہ 26 فیصد کے بقول صحافتی ذمہ داریوں کے دوران اْن پر کئی مرتبہ حملے ہو چکے ہیں۔